ETV Bharat / state

Malegaon Violence Case: محروسین کی رہائی کے لیے دستور بچاؤ کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

پیغمبر اسلامؐ کی شانِ اقدس میں گستاخی کے خلاف 12 نومبر 2021 کو مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں منائے گئے بند کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ Malegaon Violence اس معاملے میں مقامی پولیس نے تقریباً 55 افراد کو گرفتار کیا اور ان پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

محروسین کی رہائی کےلیے دستور بچاؤ کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 1:25 PM IST

مالیگاؤں تشدد معاملہ Malegaon Violence Case میں چارج شیٹ جلد از جلد داخل کروانے اور بے گناہوں کی رہائی کے لئے جنتادل سیکولر Janata Dal (Secular) کی صدر شان ہند کی قیادت میں دستور بچاؤ کمیٹی و محروسین کے اہل خانہ شہر کے متعدد چوک چوراہوں پر علامتی طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

محروسین کی رہائی کےلیے دستور بچاؤ کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

اس تعلق سے شان ہند نہال احمد نے بتایا کہ آج یکم فروری شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر محروسین کے اہل خانہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے دوپہر دو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک علامتی طور پر احتجاج کیا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد پولیس انتظامیہ جلد از جلد چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے انصاف کرے. تاکہ بہت سارے افراد جن پر سنگین دفعات عائد کی گئی ہے چارج شیٹ میں اسے ختم کیا جائے۔

اس تناظر میں اپنے بچوں کو لیکر احتجاج کرتی خاتون نے پولیس انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر بے قصور ہے انہیں جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے. کیونکہ 12 نومبر کے دن وہ بجلی کمپنی میں ڈیوٹی کررہے تھے۔

وہیں جنتادل سیکولر دفتر قدوائی روڈ کے پاس احتجاج کرتے ہوئے حمزہ نامی نوجوان نے بتایا کہ گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے صدر ضیاء مسکان کو بھی پولیس نے 12 نومبر معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے. انہوں نے پولیس انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا جلد از جلد چارج شیٹ داخل کی جائے اور گرفتار شدگان کے کردار کو دیکھتے ہوئے سنگین دفعات ختم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سلسلے میں ساجدہ نہال احمد نے کہا کہ بدعنوانی اور شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ آگے رہنے والے ایسے بے قصور لوگوں کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کی ضمانت نہ ہو اس کی پوری پوری کوشش مالیگاؤں پولیس انتظامیہ نے کی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات یہی ہیکہ پولیس فوراً چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے یہ بات عیاں کرے کہ کسی سازش کے تحت یہ تشدد برپا ہوا اور بے قصوروں کو رہا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.