ETV Bharat / state

مالیگاؤں : صنعت پارچہ بافی عنقریب بحال ہوگی

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر مالیگاؤں کی 80 فیصد آبادی پاور لوم صنعت پر منحصر ہے لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے یہ صنعت بحران کا شکار ہے۔

صنعت پارچہ بافی
صنعت پارچہ بافی
author img

By

Published : May 30, 2020, 2:30 PM IST

مالیگاؤں شہر کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی پاورلوم صنعت مکمل بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار اور دیگر کاروبار متاثر ہوئے ہیں لیکن اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ بہت جلد یہ صنعت بحال ہوگی،

مفتی محمد اسماعیل قاسمی،

اس سلسلے میں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ عنقریب پاورلوم صنعت، سائزنگ ورکس، اسپیننگ مل، کپڑا پروسیسنگ یونٹس شروع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'مجلس اتحاد المسلمین کی جدوجہد سے سب سے پہلے آمدورفت کا سلسلہ شروع کرایا گیا تاکہ بیرون ریاستوں سے یارن، سوت اور دیگر اشیاء شہر میں آسکے اور اسی طرح سے شہر میں تیار کیا جانے والا کپڑا پروسیسنگ یونٹ کے لیے بھیجا جاسکے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ 'پاور لون بند ہونے کی وجہ سے شہر کے لاکھوں مزدوروں کے ساتھ ساتھ کارخانہ مالکان بھی پریشان ہیں اسی لیے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مالیگاؤں کی تقریباً 80 فیصد آبادی پاور لوم صنعت سے جڑی ہوئی ہے اور اس صنعت کے بند ہونے سے دیگر کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.