ETV Bharat / state

کورونا پر قابو پانے کے لیے جلگاؤں میں 'مالیگاؤں پیٹرن' پر عمل - کئی مقامات پر طبی کیمپ

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں کورونا پر قابو پانے کے لیے ہر محلے میں مفت طبی جانچ کیمپ لگایا گیا تھا اسی طرز پر جلگاؤں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کورونا پر قابو پانے کے لیے جلگاؤں میں 'مالیگاؤں پیٹرن' پر عمل

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 4:34 PM IST

جلگاؤں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔جس کے مد نظر مالیگاؤں کی طرز پر جلگاؤں میں بھی محلہ کلینک شروع کیا گیا ہے، ملت ہائی اسکول اور دوسرے کئی مقامات پر طبی کیمپ لگایا گیا ہے، اور روزانہ ہزاروں افراد کی جانچ کی جارہی ہے، جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔وہیں جلگاؤں کے ذمہ داران نے مالیگاؤں پیٹرن کو کامیاب پیٹرن بتایا ہے۔

کورونا پر قابو پانے کے لیے جلگاؤں میں 'مالیگاؤں پیٹرن' پر عمل

واضح رہے کہ جلگاؤں شہر کے سیاسی ،سماجی ، تعلیمی اور مذہبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک وفد نے مالیگاؤں شہر کا دورہ کر کے اس شہر میں وباء پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔ اور اعلی حکام سے اسی طرز پر اقدامات جلگاؤں شہر میں بھی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.