تیز ہواؤں کے سبب جہاں شہر میں کئی درخت گرنے اور الیکٹرک پول گرنے کے حادثات پیش آئے ۔وہیں آج دوپہر کے وقت قومی شاہراہ نمبر 3 پر واقع ایکتا ہوٹل منہدم ہوگئی۔ایک بڑا آر سی سی کنسٹرکشن ہونے کے باوجود تیز ہواؤں کے سبب ہوٹل ایک بڑا حصہ منہدم ہوجانے سے لوگ کافی حیران ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جب ایک شخص کو زخمی حالت میں شہر کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے.
رکن اسمبلی اور متعلقہ افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تمام کارروائیاں مکمل کی ہیں۔قدرتی آفت کے سبب عمارت منہدم ہوجانے کولے کر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نقصان کی بھرپائی کیلئے سرکار معاوضہ ادا کرے۔اس تعلق سے موقع پر موجود تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کو اطلاع ملی کہ تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ایکتا ہوٹل کے سامنے کا ملبے گرگیا ہے۔
مالیگاؤں: تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب ایکتا ہوٹل منہدم - مالیگاؤں میں ایک ہوٹل منہدم
مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے سبب قومی شاہراہ نمبر-3 پر واقع ایکتا ہوٹل منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔