ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہر طرح کے احتجاجی مظاہرے، ریلی، دعائیہ مجالس اور دیگر پروگرامات منعقد ہو رہے ہیں۔
وہیں شہیدوں کی یادگار قدوائی روڈ پر کانگریس پارٹی کے بینر تلے بھارتیہ سنویدھان سرکھشا سمیتی کی جانب سے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا۔
اس احتجاجی دھرنے کی قیادت مقامی صدر کانگریس کمیٹی سابق رکن اسمبلی و میئر شیخ رشید شیخ شفیع نے کی۔ اس دھرنا میں سابق رکن اسمبلی شیخ آصف شیخ رشید نے خطاب بھی کیا۔ اسی طرح سے دیگر سیاسی جماعتوں میں صدر سماجوادی پارٹی زین الدین، صدر مسلم لیگ سمیع اللہ انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔
کانگریس پارٹی کی جانب سے شہر مالیگاؤں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پہلا کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
حالانکہ موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا ایم آئی ایم پارٹی کے بینر تلے کسی بھی طرح کا سیاسی طور پر احتجاج، جلسہ یا مظاہر نہیں کیا گیا۔ بلکہ غیر سیاسی دستور ہند بچاؤ کمیٹی کو تمام ہی سیاسی پارٹیوں نے حمایت دی ہے۔
اس احتجاج میں مالیگاؤں شہر کے متعدد سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی