ETV Bharat / state

مالیگاؤں بنکرز وفد کی ریاستی وزیر سے ملاقات - مالیگاؤں کے بنکرز

معاشی بحران کا شکار مالیگاؤں کے پاور لوم صنعت سے وابستہ کاروباریوں نے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کی موجودگی میں نگراں وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کرکے انہیں صنعت سے متعلق حالات سے آگاہ کیا۔

مالیگاؤں کے بنکرز
مالیگاؤں کے بنکرز
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 7:42 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں تقریباً 80 فیصد آبادی پاور لوم صنعت سے وابستہ ہے اور اسی سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے لیکن یہ صنعت بری طرح بحران کا شکار ہے جس کے سبب بنکروں نے غیر معینہ مدت تک پاورلوم کارخانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالیگاؤں کے بنکرز

مالیگاؤں کے بنکرز کا وفد مقامی رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کے ساتھ ریاستی وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کرنے اور انہیں صنعتی حالات سے آگاہ کرنے پہنچا تھا۔

اس دوران مفتی اسماعیل نے بتایا کی بنکر تنظیموں کی موجودگی میں اسلم شیخ سے بنکروں کے مسائل کے بارے میں بات ہوئی۔

بنکر تنظیم کے صدر یوسف الیاس نے کہا کہ بنکروں کو سبسڈی کے لیے جو فارم حکومت بھرنے کے لیے کہتی ہے اس میں بہت دقتیں پیش آتی ہیں اس لیے اس فارم کو آسان کرناچاہئے تاکہ ہر بنکر آسانی سے اُسے بھر سکے۔

مالیگاؤں کے بنکرز
مالیگاؤں کے بنکرز

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں راحت کیسے ملے۔ ہم اُس پر غور کر رہے ہیں بنکروں کے مسائل جو ریاستی حکومت سے جُڑے ہیں اسے حل کیا جائے گا اور جو مرکز سے جُڑے ہیں اس کے لیے ہم مرکزی حکومت سے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مراٹھا ریزرویشن کے لیے چکا جام تحریک

مالیگاؤں دھولیہ جیسے شہر میں بڑے پیمانے پر پاور لوم صنعت سے لوگ وابستہ ہیں لیکن حکومت کے ریکارڈ میں ان کا اندراج دال میں نمک کے برابر ہے جس کے سبب حکومتی امداد سے بنکرز محروم ہیں یہی سبب ہے کہ گزشتہ کئی دِنوں سے یہ صنعت بند ہے اور اس سے منسلک کاروباری بنکر پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.