ETV Bharat / state

مسلکی معاملے میں شوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ، ایڈیشنل ایس پی

Malegaon ACP Reaction مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے مسلکی معاملے میں شوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اس طرح کے حالات سے سختی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 22, 2023, 2:56 PM IST

مسلکی معاملے میں شوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ: ایڈیشنل ایس پی

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی علاقہ مالیگاؤں میں گزشتہ کچھ روز سے مسلکی معاملہ شوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔فریقین کی جانب سے اس معاملے کو لیکر میٹنگ منعقد کی جارہی ہے، علماء اور ذمہ داران کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تاکہ اس معاملے کے حل کیلئے کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے۔

اس کے باوجود شوشل میڈیا کے ذریعہ مذکورہ معاملے میں شدت دیکھی جارہی ہے۔ واٹسپ گروپ پر متنازع مسلکی پوسٹ اور تحریروں کے ساتھ ساتھ چیلنج مناظرے کی تحریر بھی شیئر کی جارہی ہے۔ جس کے سبب شہر کے لائن آرڈر کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس مناسبت سے پولیس انتظامیہ پوری طرح سے چاق و چوبند ہے، کل جماعتی تنظیم، دونوں فریقین اور علماء کی جانب سے شہریان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مسلکی معاملہ کو لیکر شوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ نہ کریں اور نہ اس سے متعلق کسی طرح کی کوئی پوسٹ کو شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں مسلکی معاملہ: ایڈیشنل ایس پی کی علماء و ذمہ داران سے ملاقات

اس تعلق سے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مذکورہ مسلکی معاملات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے تمام فریقین، علماء اور تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی مثبت حل تلاش کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.