ETV Bharat / state

Maha Waqf Board Intended to Increase Revenue: مہاراشٹر وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل - مہاراشٹر کی خبریں

مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ ریاستی وقف بورڈ پوری طرح فعال نظر آرہا ہے۔ بورڈ کی عملی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بورڈ کے چئیرمین وجاہت مرزا نے اورنگ آباد پہنچ کر صدر دفتر کا جائزہ لیا Maha Waqf Board Formed Committee to Increase Revenue۔

مہاراشٹر وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافےکےلیےکمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 4:54 PM IST

Updated : Jan 27, 2022, 10:15 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافے کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے Maha Waqf Board Formed Committee to Increase Revenue۔ اسی کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وقف کی جائیدادوں میں گھپلا کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین وجاہت مرزا نے کیا۔ وقف چیئرمین کا کہنا ہے کہ وقف کی زمین پر سرکاری عمارتوں کا معاملہ بھی بورڈ کے زیر غور ہے۔

مہاراشٹر وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافےکےلیےکمیٹی تشکیل

مہاراشٹر میں پہلی مرتبہ ریاستی وقف بورڈ پوری طرح فعال نظر آرہا ہے۔ بورڈ کی عملی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بورڈ کے چئیرمین وجاہت مرزا نے اورنگ آباد پہنچ کر صدر دفتر کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر چیئرمین اور بورڈ افسران کی میٹنگ ہوئی، وجاہت مرزا کے مطابق بوگس این او سی کے معاملات میں اب تک بورڈ کی جانب سے 13 معاملات میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ و جاہت مرزا نے پونا میں ہوئی بورڈ کی میٹنگ اور اس کے فیصلوں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar State Sunni Waqf Board: بہار سنی وقف بورڈ کی جانب سے ضرورتمندوں کے درمیان کمبل تقسیم

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی ارضیات پر سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے قبضہ جات کے حوالے سے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں معلومات جمع کی جارہی ہے اور جلد ہی حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں اسمارٹ سٹی آفس کا تنازع طول پکڑتا جارہا ہے، وقف اراضی پر تعمیر اس عمارت سے متعلق دو محکمے ٹکراؤ کے موقف میں آگئے ہیں۔

وقف بورڈ چیئرمین کے مطابق مہاراشٹر میں ایکسپریس ہائی وے اور سمردھی مہا مارگ جیسے پروجیکٹ میں وقف کی زمین کا معاوضہ بورڈ کو کیسے حاصل ہو، اس تعلق سے بھی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ کچھ معاملات میں متولیوں کی دھاندلیاں سامنے آئی ہیں جن پر ایکشن لیا جارہا ہے۔ اورنگ آباد میں کارپوریشن کی گنٹے واری اسکیم میں بورڈ کی این او سی کے حوالے سے جلد ہی مثبت فیصلے کا اشارہ بھی چیئرمین نے دیا۔

Last Updated : Jan 27, 2022, 10:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.