ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ایس ٹی بس کی تمام سیٹوں پر مسافروں کو بٹھانے کا اعلان

اسٹیٹ ٹرانسپورٹ (ایس ٹی) جو پچھلے کچھ مہینوں سے 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہے،اب کل سے تمام سیٹوں پر مسافروں کو بٹھائے گی۔

MSRTC
MSRTC
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 10:37 PM IST

مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس ٹی سی) نے ایک سرکیولر جاری کیا جس پر فوری طور پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

کارپوریشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

گجرات اور کرناٹک نے پہلے ہی ایس ٹی مسافروں کی آمدورفت شروع کردی ہے۔ 50 فیصد مسافروں کی گنجائش پر چلنے والی خدمت کی وجہ سے کارپوریشن خسارے میں ہے۔

اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مطابق روزانہ کے اخراجات کو پورا کرنا مشکل ہوگیا۔ ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے لہذا یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ مستقبل میں معاشی پہلو مزید خراب نہ ہوں۔

اس لیے ایم ایس ٹی سی کل سے تمام بسیں سو فیصد سیٹیوں پر مسافروں کو لے جانے کا کام شروع کردیں گی۔ تاہم مسافروں کو بس میں سفر کرتے وقت ماسک اور سینیٹائزر پہننا ضروری ہوگا۔ نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی بسیں صرف ڈِس انفیکشن کے بعد ہی استعمال کی جانی چاہئیں۔ اس طرح کی ہدایات کارپوریشن نے جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے 22 مارچ سے ایس ٹی سروس بند کردی گئی تھی۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد عام لوگوں کو سہولت کی فراہمی کے لیے مرحلہ وار ایس ٹی ٹرانسپورٹ شروع کردی گئی۔

ابتدا میں ایس ٹی بسیں صرف ضلعی سطح پر چل رہی تھیں۔ انہیں ضلعی حدود کو عبور کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم گنیش اتسو سے پہلے ریاستی حکومت نے بین ضلعی مسافروں کی آمدورفت کی اجازت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.