ETV Bharat / state

مہاراشٹر: وزراء میں قلمدان تقسیم - دادا بھسے کو زراعت

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلی کے تجویز کردہ محکموں کے مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہاراشٹر: وزراء میں قلمدان تقسیم
مہاراشٹر: وزراء میں قلمدان تقسیم
author img

By

Published : Jan 5, 2020, 12:32 PM IST

حکام نے بتایا کہ 'مہا وکاس آگھاڑی کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز اپنی وزراء کے لیے قلمدان مختص کیا۔ 30 دسمبر کو کابینہ میں توسیع کے 6 دن بعد مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بھی وزیراعلیٰ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کے بیٹے اور ورلی کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے، جو آرے احتجاج میں بھی سب سے آگے تھے، کو ماحولیات، سیاحت اور پروٹوکول کا چارج سونپا گیا ہے جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نئے وزیر خزانہ ہیں۔ دوسری طرف انیل دیشمکھ وزیر داخلہ ہوں گے۔

ایکناتھ شندے شہری ترقیاتی قلمدان کو سنبھالیں گے جبکہ پارٹی کے سینیئر ساتھی سبھاش دیسائی وزارت صنعت سنبھالیں گے۔ کانگریس کے بالاصاحب تھوراٹ نئے وزیر محصولات ہیں اور نتن راوت توانائی کے نئے قلمدان کو سنبھالیں گے جبکہ سابق وزیر اعلی اشوک چوان کو محکمہ تعمیرات عامہ دیا گیا ہے۔

جینت پاٹل آبی وسائل کی دیکھ بھال کریں گے، چھگن بھجبل کو وزارت رسد و خوراک کا چارج دیا گیا ہے جبکہ نواب ملک کو اقلیتی بہبود کا چارج سونپا گیا ہے۔

دادا بھسے کو زراعت ، سندیپن بھمرے کو روزگار کی گارنٹی، گلاب راؤ پاٹل کو پانی کی فراہمی اور شنکر راؤ گداخ کو آبپاشی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کے مابین کئی دنوں کی بات چیت کے بعد بننے والی مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں توسیع اس ہفتے کے شروع میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد و مہاوکاس اگھاڑی کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ وزیر اعلی کے ساتھ چھ دیگر وزراء این سی پی ، کانگریس اور شیوسینا کے دو دو رہنماؤں نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

تیس دسمبر کو ، شیو سینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کے کل 36 رہنماؤں نے جن میں اجیت پوار اور آدتیہ ٹھاکرے شامل تھے ، نے مہاراشٹر حکومت میں بطور وزیر حلف لیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.