کوروناوائرس نہ صرف شہر بلکہ چھوٹے چھوٹے دیہاتوں تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں کورونا انفیکشن کی تباہی اب جیلوں تک پہنچ گئی ہے۔ الگ تھلگ ہونے کے باوجود، جیل کے عملے کی وجہ سے قیدیوں کو کورونا انفیکشن متاثر کررہا ہے۔ جیل میں ضرورت سے زیادہ قیدی ہونے کی صورت میں کرونا کاتیزی سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔ ایسی صورتحال میں، ریاست مہاراشٹر کے محکمہ جیل نے 10 ہزار 703 قیدیوں کو ضمانت یا پھر پیرول پر رہا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ ریاست کی جیلوں میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
محکمہ جیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہائی پاور کمیٹی کے مشورےپر ریاست کی جیلوں میں بند5105 قیدیوں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ3ہزار 24 اضافی قیدیوں کو بھی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ2472 قیدیوں کو بھی ایمرجنسی پیرول پر باہر کیا گیا ہے۔اس طرح جیل سے کل 10 ہزار 803 قیدیوں کو جیل سے باہر کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے جیل میں قید افراد کی تعداد پہلے سے کم ہوگئی ہے۔
سرکاری جیل میں اب 36ہزار 226 قیدی ہیں۔ریاست کی الگ الگ 64 جیلوں میں بند 2764قیدی جن کی عمر 65 سال سے زائد ہے انہیں ویکسین لگا دی گئی ہے۔
ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں 65 سال سے زائد عمر کے 372 قیدی بند ہیں جن میں سے 262 قیدیوں کو ویکسین دی جاچکی ہے ۔آرتھر روڈ جیل میں 23 قیدی کرونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ بائیکلہ جیل میں22،ہیں جس میں سے 8 قیدیوں کو ویکسین دی جاچکی ہے۔اور کورونا سے مثبت ایک ہی قیدی ہے ۔وہیں بائیکلہ خواتین کی جیل میں 76 خواتین قیدی 65 سال سے زائد عمر کے ہیں جس میں سے 52 کو ویکسین دی جاچکی ہے۔اب تک خواتین کی بائیکلہ جیل میں 69 کورونا سے مثبت قیدی ہیں۔
شینا بورا معاملے کی ملزم خاتون اندرانی مکھرجی بھی اسی جیل میں ہیں جنہیں کچھ دن قبل کورونا کا انفیکشن ہوا تھا لیکن علاج کے بعد وہ صحتیاب ہو گئی ہیں۔
مہاراشٹر کی67 جیلوں میں اب تک 45 ہزار 360 قیدیوں کی کورونا جانچ کی جا چکی ہے ۔جس میں سے 3666مثبت پائے گئے تھے ۔ان میں سے 3141 قیدی علاج کے بعد ٹھیک ہو گئے ۔
اسی کے ساتھ 9 قیدیوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے ۔قیدیوں میں کورونا کے276 فعال معاملے درج ہیں۔ اس کے علاوہ ، جیل کے6103 ملازمین کی کورونا جانچ کی گئی ہے جس میں 822 ملازم مثبت پائے گئے ۔ان میں سے 491 ملازمین علاج کے بعد صحتیاب ہو ئے ہیں ۔9 جیل ملازمین کی موت کورونا سے ہوئی ہے ۔122 کورونا سے متاثر ابھی ہیں۔