ETV Bharat / state

نانا پٹولے، ایم پی سی سی صدر کا چارج 12 فروری کو لیں گے

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 8:21 PM IST

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نومنتخب صدر نانا پٹولے، ورکنگ صدر اور نائب صدر 12 فروری کو دوپہرڈھائی بجے تاریخی اگست کرانتی میدان میں منعقد ایک پروگرام میں اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔

Maharashtra: newly elected Congress president will take charge on February 12
مہاراشٹرا: کانگریس کے نومنتخب صدر نانا پٹولے 12 فروری عہدے کا چارج لیں گے

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سابق ایم ایل اے موہن جوشی کے مطابق 1942 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان سے 'انگریزوں بھارت چھوڑو' کا نعرہ دیتے ہوئے آزادی کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ اسی تاریخی اگست کرانتی میدان میں منعقد پروگرام میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نو منتخب صدر نانا پٹولے ریاستی صدر کے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پردیش کانگریس کمیٹی کے نگراں ایچ کے پاٹل کی موجودگی میں سابق ریاستی صدر، اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے لیڈر اور ریاستی وزیر محصول بالا صاحب تھورات نانا پٹولے کو صدارت سونپیں گے۔

اس تقریب میں ریاستی کانگریس کے تمام سینئر لیڈران، ریاستی کابینہ میں کانگریس کے وزراء، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور مہاراشٹر کے شریک انچارج آشیش دووا، بی ایم سندیپ، وامشی ریڈی، سمپت کمار، سونل پٹیل سمیت کانگریس پارٹی کے ممبران اسمبلی و عہدیداران بڑی تعداد میں موجود رہیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.