ETV Bharat / state

ممبئی ضلع سینٹرل بینک کی ہوگی جانچ

حکومت پر اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے لگائے جارہے مسلسل الزامات کے بعد مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے اپوزیشن لیڈر پروین داریکر سے متعلق 123 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممبئی ضلع سینٹرل بینک کی ہوگی جانچ
ممبئی ضلع سینٹرل بینک کی ہوگی جانچ
author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:25 PM IST

مہاراشٹر حکومت کے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ نے ممبئی ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹو بینک میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پروین داریکر سے متعلق 123 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت پر اپوزیشن بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کی جانب سے لگائے جارہے مسلسل الزامات کے بعد بدھ کو مہاراشٹر کابینہ کی میٹنگ کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔ جب ممبئی ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹو بینک کے فنڈ کی بے ضابطگی سامنے آئی تھی تب اس وقت مسٹر داریکر بینک کے صدر تھے اور بینک کے کئی ڈائریکٹر نیشلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اجیت پوار کے قریب تھے۔

کو آپریٹیو ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرار کو نوٹس جاری کرکے ،جعلسازی کی جانچ کے بعد تین ماہ کے دوران رپورٹ دینے کے لئے کہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.