ETV Bharat / state

مہاراشٹر: پابندیوں میں رعایت دینے کا اعلان

سرکاری اعلامیے کے مطابق مسجد،مندر،کلیسا اور دیگر عبادت گاہیں بند رہیں گی ،سنیماہال،ڈرامہ تھیٹر وغیرہ مکمل طور پر آئندہ حکم۔تک بند رہیں گے۔ہوٹلز پر پراناحکم نافذ رہے گا،رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا۔

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 10:12 PM IST

مہاراشٹر: پابندیوں میں رعایت دینے کا اعلان
مہاراشٹر: پابندیوں میں رعایت دینے کا اعلان

حکومت مہاراشٹر نے کورونا وائرس وباء کے دوران عائد پابندیوں میں منگل 3اگست سے رعایت دینے کا آج وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نےاعلان کیا ہے۔

جن اضلاع میں کووڈ کا اثر کم ہے ،دکانوں کو شام 4بجے کے بجائے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔گیارہ اضلاع میں اب بھی تیسرے مرحلے کی پابندیاں عائد رہیں گی۔

ادھوٹھاکرے نے مزید کہاکہ۔لوکل۔ٹرینوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،اور یہ کام مرحلہ وار کیاجائے گا۔جب کہ مہاراشٹرمیں کولہاپور،سانگلی ،ستارا،پونے،رتناگیری،سندھودرگ،شولاپور،احمدنگر،بیڑ،رائے گڑھ اور پالگھرمیں تیسرا مرحلہ برقراررہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر میں زیکا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا

ممبئی میں بھی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک لیکن سنیچر کو دوپہر تین بجے تک ہی دکانیں کھلی رہیں گی۔سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر پوری طرح سے کھول دیئے گئے ہیں۔گارڈن میں ورزش،جوگنگ اور سائیکلنگ کے لیے کھلے رہیں گے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق مسجد،مندر،کلیسا اور دیگر عبادت گاہیں بند رہیں گی ،سنیماہال،ڈرامہ تھیٹر وغیرہ مکمل طور پر آئندہ حکم۔تک بند رہیں گے۔ہوٹلز پر پراناحکم نافذ رہے گا،رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.