ETV Bharat / state

ممبئی: اسپتال میں آتشزدگی، 10 کی موت

ممبئی کے ڈریم مال میں واقع اسپتال میں بھیانک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے وقت اسپتال میں 70 مریض موجود تھے۔ اس حادثے میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

fire
fire
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 7:22 AM IST

Updated : Mar 26, 2021, 1:08 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح بھیانک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا ہے جس میں 10 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ممبئی کے بھانڈوپ میں واقع ڈریم مال میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس مال کی تیسری منزل میں ایک اسپتال بھی تھا جہاں 70 سے زائد مریض موجود تھے۔ ان میں زیادہ تر کورونا متاثرہ مریض تھے۔ فائر بریگیڈ کی مدد سے اسپتال میں داخل تمام مریضوں کو دوسرے اسپتال میں منتقل کروادیا گیا ہے۔

ممبئی کی میئر کا کہنا ہے کہ "آتشزدگی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ میں نے پہلی بار مال کے اندر اسپتال دیکھا ہے۔ مال کی پہلی منزل میں رات کے 12:30 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ابھی تک 70 مریضوں کو کووڈ کیئر اسپتال میں منتقل کرایا گیا ہے، ان مریضوں میں کووڈ متاثرہ مریض بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں دو ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مریضوں کو کووڈ کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے جائے وقوع پر 23 سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہیں۔

Last Updated : Mar 26, 2021, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.