ایسے میں مہاراشٹر سائبر کرائم لاک ڈاؤن کے بعد سختی برتتے ہوئے، سائبر کرائم پر خاص نگرانی رکھ رہی ہے۔ اس دوران انہونے سائبر سے جڑے 113 معاملات درج کئے ہیں۔
ان میں ٹک ٹاک، ٹویٹر، فیس بک، واٹسپ اور دوسری سوشل سائٹس بھی شامل ہیں۔
ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر سائبر سیل نے لوگوں کو سائبر کرائم سے آگاہ کرتے ہوئے واٹسپ گروپ پر گروپ ایڈمن کے ذریعہ گروپ کو کسی دوسرے روک کے ذریعہ کسی طرح کی پوسٹ نہ کی جائے۔
اسلئے گروپ کو صرف ایڈمن تک ہی محدود کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ در اصل کورونا وباء کے چلتے سوشل سائٹس پر افواہوں کے ساتھ۔ ساتھ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے جیسی پوسٹ بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے نظم نسق کو خراب کرتے ہیں اسلئے مہاراشٹر سائبر نے سختی برتنی شروع کی ہے۔