ETV Bharat / state

Maharashtra Congress Criticized BJP: مہاراشٹر کانگریس کا بی جے پی پر تنقید - Petrol, diesel rates increased

اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد بی جے پی نے عوام کو پٹرول، ڈیزل و گیس کی مہنگائی Fuel price hike کا تحفہ دے دیا: نانا پٹولے

مہاراشٹر کانگریس کا بی جے پی پر تنقید
مہاراشٹر کانگریس کا بی جے پی پر تنقید
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 10:39 PM IST

ممبئی: مرکز کی مودی حکومت نے پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ پہلے سے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہی عوام کو بی جے پی نے ایک بار پھر مہنگائی کے گڈھے میں دھکیل Fuel price hike دیا ہے۔

بی جے پی حکومت نے اسمبلی انتخابات کے دوران پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے قیمتوں میں اضافے کو ملتوی رکھا تھا لیکن جیسے ہی پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات مکمل ہوئے بی جے پی نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے۔ یہ تنقید آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کی Maharashtra Congress Criticized BJP ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب سے بی جے پی حکومت آئی ہے پٹرول، ڈیزل، ایل پی جی اور خوردنی تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ آج ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی سلنڈر اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پہلے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہے۔ اس طرح گیس سلنڈر ایک ہزار کے قریب پہنچ گیا ہے۔ روس سے سستے داموں خام تیل خریدنے کے باوجود ایندھن کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ ڈیزل کی بڑی مقدار میں خرید کرنے والے ریلوے، ایس ٹی کارپوریشنز، پاور پروجیکٹس، سیمنٹ کی فیکٹریوں ومالس کے لئے قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھے گی اور اس کا اثر بالآخر عام آدمی پر ہی پڑے Maharashtra Congress Criticized BJPگا۔ مہنگائی سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

نانا پٹولے نے کہا کہ ایک طرف لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے تو دوسری طرف مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جو عام آدمی کے لیے دوہرا عذاب ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران مفت ایل پی جی گیس دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن الیکشن کے بعد مفت گیس تو چھوڑئے جو ہے اس کی قیمت میں بھی اضافی Maharashtra Congress criticized BJP کیا جارہا ہے۔

چھ ماہ قبل ہونے والے لوک سبھا اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوگئی تھیں۔ لیکن اسمبلی انتخابات میں جیت کے ساتھ ہی بی جے پی نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران مہنگائی، بے روزگاری اور گرتی ہوئی معیشت جیسے سلگتے مسائل پر اپنے ہونٹ سی لئے ہیں اور حجاب، ہندو مسلم، پاکستان کا مسئلہ اٹھا کر لوگوں کی توجہ اصل مسئلہ سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.