ETV Bharat / state

E-Office In Maharshtra مہاراشٹر کے سرکاری دفاتر میں یکم اپریل سے ای-آفس سسٹم کا نفاذ - سرکاری دفاتر میں یکم اپریل سے ای آفس سسٹم کا نفاذ

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ انتظامی کاموں کو مزید فعال اور ’پیپر لیس‘ بنانے کے لیے ’ای-آفس‘ سسٹم کو ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں یکم اپریل 2023 سے لاگو کیا جائے گا۔E Office In Maharshtra

مہاراشٹر کے سرکاری دفاتر میں یکم اپریل سے  ای-آفس سسٹم کا نفاذ

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 7:59 PM IST

ممبئی: گزشتہ شب جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں بھی مرکز کے خطوط پر فیصلے لینے کے لیے سرکاری فائلیں چار سطحوں پر بھیجے۔Maharashtra CM Eknath Shinde Says E Office Will Begin From 1st April 2023

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا مرکزی محکمہ( ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری وی سرینواس نے اس سلسلے میں ’ورشا‘ رہائش گاہ پر مسٹر شندے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاست کے چیف سکریٹری مسٹر منو کمار سریواستو، ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر سجاتا سونک اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعلی نے انتظامیہ کو ریاست میں گڈ گورننس مینول کی تیاری میں تعاون کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مہاراشٹرا ملک میں گڈ گورننس انڈیکس میں دوسرے نمبر پر ہے اور اسے پہلے مقام پر لانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:Death Threat To PM Modi وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کے تمام سرکاری دفاتر میں ’ای-آفس‘ سسٹم کا استعمال شروع ہو جاتا ہے تو کام میں تیزی آئے گی اور اس کے علاوہ کام مکمل طور پر پیپر لیس ہو جائے گا۔ کام کرنا زیادہ آسان ہوگا اس لئے یکم اپریل سے ریاست کے سبھی دفاتر میں ’ای-آفس‘ سسٹم شروع کیا جائے گا۔

مسٹر شندے نے کہا کہ جب تمام دفاتر ’ای-آفس‘ میں کام کرنا شروع کر دیں گے تو فائلوں اور دستاویزات کو موبائل پر بھی دیکھا اور منظور کیا جا سکتا ہےMaharashtra CM Eknath Shinde Says E Office Will Begin From Ist April 2023

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.