شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کوکن خطہ کے کنکاولی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کے نامزد امیدوار نتیش رانے کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لیا۔
ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی شیو سینا میں اتحاد ہونے کے باوجود نتیش رانے کے خلاف الیکشن لڑنے والے ستیش ساونت کے لیے انتخابی مہم چلائی، شیوسینا نے کنکاولی سے ستیش ساونت کو میدان میں اتارا ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے جلسہ میں کہا کہ میں یہاں اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے آیا ہوں۔
رانے کا نام لیے بغیر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر بی جے پی کسی اچھے امیدوار کو میدان میں اتارتی تو میں ضرور بی جے پی حمایت کرتا لیکن اس نے نتیش رانے کو میدان میں اتارا ہے اسی لیے میں نے رانے کے خلاف تشہیر کی ہے۔
شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے نتیش رانے کے والد نارائن رانے کو شیوسینا سے برطرف کر دیا تھا اور شیوسینا چھوڑ کر وہ کانگریس میں چلے گئے اور اب بی جے پی میں داخلہ لے لیا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کو میری نیک خواہشات۔
واضح رہے کہ نتیش سابق وزیراعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے ہیں۔
مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی شیوسینا کے مابین اتحاد ہے لیکن کنکولی اسمبلی سیٹ پر دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہیں۔
بی جے پی نے سابق وزیراعلی نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ شیوسینا نے ستیش ساونت کو میدان میں اتارا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے نارائن رانے میں تھے اور مخلوط حکومت میں شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے انہیں وزیراعلی بھی بنایا تھا لیکن بعد میں ٹھاکرے کنبہ کے ساتھ رانے کے تعلقات خراب ہوگئے اور وہ شیوسینا چھوڑ کر کانگریس میں چلے گئے تھے جہاں ان کی ناراضگی برقرار رہی اور اب انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔