ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ایک دن میں 348 پولیس اہلکار کورونا مثبت - مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ

ملک میں عالمی وبا 'کووِڈ۔19' سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی زد میں دن بہ دن پولیس اہلکار آ رہے ہیں۔

Maharashtra: 348 police corona positive in one day
مہاراشٹر: ایک دن میں 348 پولیس اہلکار کورونا مثبت
author img

By

Published : Sep 8, 2020, 5:20 PM IST

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس کے 348 اہلکار کورونا متاثر پائے گئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر 177 پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہاراشٹر پولیس کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد و شمار میں گذشتہ 24 گھنٹے میں پولیس اہلکاروں میں وائرس کے 384 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک 17439 اہلکار کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ ان میں سے 1855 افسران اور 15584 مرد سپاہی ہیں۔

پیر کے اعداد و شمار کے مطابق 179 نئے کیسز اور تین کی موت ہوئی تھی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے مزید ایک پولیس کے ہلاک ہونے سے اب تک 177 پولیس اہلکاروں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں 16 افسران اور 161 پولیس اہلکار مرد ہیں۔

ملک میں مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور سات ستمبر تک ریاست میں نو لاکھ 23 ہزار 641 افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور 27027 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے 14037 پولیس اہلکار صحتیاب ہوچکے جن میں 1453 افسر اور 12584 پولیس اہلکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.