ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا سے 153 پولیس اہلکاروں کی موت - مہاراشٹر پولیس

عالمی وبا کووڈ 19 مہاراشٹر پولیس کے لیے مسلسل مہلک ثابت ہورہا ہے اور کورونا وائرس سے اب تک 153 پولیس اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے۔

coronavirus in Maharashtra
coronavirus in Maharashtra
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 3:56 PM IST

مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اہلکاروں میں انفیکشن کے 151 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ پانچ کی کورونا سے موت ہوگئی۔

مہاراشٹر میں اب تک مجموعی طور پر 14 ہزار 792 پولیس اہلکار کورونا کی گرفت میں آچکے ہیں۔ ان میں سے 1574 افسر اور 13 ہزار 218 مرد سپاہی ہیں۔

اس کے علاوہ اس مہلک وائرس سے 153 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس میں 15 افسر اور 138 مرد سپاہی شامل ہیں۔

مہاراشٹر کے 2772 پولیس اہلکار فی الحال کورونا سے متاثر ہیں جس میں 358 افسر اور 2414 مرد سپاہی ہیں۔ اس کے علاوہ 11 ہزار 867 پولیس اہلکار کورونا کو مات دے چکے ہیں جس میں 1201 افسران اور 10 ہزار 666 مرد اہلکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.