ETV Bharat / state

شیونیری قلعے کی تعمیر کے لیے فنڈ دینے کا اعلان

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 9:46 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور این سی پی رہنما اجیت پوار نے کہا کہ 'ریاستی حکومت، پونے کے شیونیری قلعے کی تعمیر، مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 23 کروڑ روپے مہیا کرائے گی جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی جائے پیدائش ہے۔'

مہاراشٹر سرکار شیونیری قلعے کی تعمیر کے لیے 23 کروڑ روپے دے گی

بدھ کے روز شیواجی کے یوم پیدائش کے موقع پر پوار نے تحصیل جونار میں واقع قلعے کا دورہ کیا اور مراٹھا بادشاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں لوگوں کا بے مثال مجمع دیکھ رہا ہوں جو ریاست کے کونے کونے سے آئے ہیں۔ آج قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔ جہاں تک اس قلعے کی ترقی، مرمت اور تزئین و آرائش کا تعلق ہے، انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت اس کے لیے 23 کروڑ روپے مہیا کرائے گی۔'

پوار نے کہا کہ 'قلعے کی تزئین و آرائش اس کے ورثہ کی قیمت پر سمجھوتہ کیے بغیر کی جائے گی۔'

این سی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ 'وہ مقامی رکن پارلیمان، اراکین اسمبلی اور انتظامیہ کے ساتھ قلعے میں درکار مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں مشترکہ اجلاس کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی بجٹ کے بعد مزید امداد بھی فراہم کی جائے گی۔'

پوار نے یلغار پریشد کیس سے متعلق مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کے اتحادیوں کے مابین اختلافات کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، این سی پی کے صدر شرد پوار اور ریاستی وزیر داخلہ انل دیشمکھ اس معاملے پر پہلے ہی بیان دے چکے ہیں اور اس میں کوئی سوال ہی نہیں ہے اور کوئی فرق بھی نہیں ہے۔'

شیواجی مہاراج کی یوم پیدائش منانے کے لیے قلعے میں متعدد ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ریاستی کابینہ کے وزیر اور این سی پی کے سینئر رہنما چھگن بھجبل نے بھی مراٹھا بادشاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.