ETV Bharat / state

اورنگ آباد کچی آبادی کے بچوں کے لیے لائبرری کا قیام عمل میں آیا

مریم مرزا محلہ لائبرری مشن کے تحت مضافاتی علاقے مسر واڑی میں بچوں کی لائبرری کا قیام عمل میں آیا۔

کچی آبادی کے بچوں کے لیے لائبرری کا قیام عمل میں آیا

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 3:11 PM IST

Updated : Oct 10, 2022, 12:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے مسر واڑی میں بچوں کی لائبرری کا قیام عمل میں آیا ہے۔ آل انڈیا او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر انصاری کے ہاتھوں لائبرری کا افتتاح ہوا۔ اس لائبرری کا مقصد کچی آبادی میں رہنے والے بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنا ہے۔

مریم مرزا محلہ لائبرری مشن کے تحت مضافاتی علاقے مسر واڑی میں بچوں کی لائبرری کا قیام عمل میں آیا۔ مسر واڑی کا شمار اورنگ آباد کے کچی آبادی والے علاقوں میں ہوتا ہے۔

شہر سے باہر واقع اس بستی میں غریب اور محنت کشن لوگ آباد ہیں، بنیادی وسائل سے محروم اس بستی میں رہنے والے طلبا و طالبات میں مطالعے کی جانب رحجان پیدا کرنے کے لیے لائبرری قائم کی گئی ہے۔

آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شیبر انصاری نے اس پروگرام میں خاص طور پر شرکت کی اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کے ذریعہ کیے جانے والے اس اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جنون کی وجہ سے یہ سب مکمن ہوپایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں ایک اسکول کے 22 طلبہ کورونا سے متاثر

وہیں اس موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ شہر سے دور بسے اس طرح کے علاقوں میں بچوں کے پاس کورس کے علاوہ دوسری کتابیں حاصل کرنا مشکل ہے، ایسے میں ہماری کوشش ہے کہ ان علاقوں میں بچوں کے لیے لائبریری قائم کی جائے اور ہم مسقبل میں بھی ایسی جگہوں پر لائبریری قائم کریں گے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں مریم مرزا لائبرری مشن کے تحت اب تک بچوں کی پندرہ لائبرریاں قائم ہوچکی ہیں۔

Last Updated : Oct 10, 2022, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.