ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کراٹے کلاسس کا افتتاح

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں جاگرتی کراٹے کلاسس کا افتتاح عمل میں آیا جبکہ افتتاحی تقریب کے موقع پر طلبا نے ثقافتی پروگرام اور شخصی دفاع سے متعلق کرتب پیش کئے۔

Inauguration of Karate Class in Malegaon
مالیگاؤں: کراٹے کلاسس کا افتتاح
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 6:07 PM IST

مالیگاؤں میں جاگرتی کراٹے کلاسس کے افتتاح کے موقع پر ماسٹر فہیم احمد نے طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کا خیال رکھنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراٹے ایک ایسا کھیل ہے جس کو سیکھ کر انسان نہ صرف اپنا دفاع کرسکتا ہے بلکہ بری عادتوں سے بھی محفوظ رہتے ہوئے صحت مند رہتا ہے۔ ہمت اور اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مالیگاؤں: کراٹے کلاسس کا افتتاح

انہوں نے مارشل آرٹ کی ٹریننگ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خود حفاظتی ٹریننگ کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی صحت نعمت ہے اور اچھی تربیت سے اس میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی صحت و تربیت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

Inauguration of Karate Class in Malegaon
مالیگاؤں: کراٹے کلاسس کا افتتاح

ریاست مہاراشٹر میں مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے رسول پورہ وارڈ نمبر 17بی میں گزشتہ شب ’پریزم اکیڈمی کے زیراہتمام جاگرتی کراٹے کلاسس کا افتتاح انجام دیا گیا جبکہ اس موقع پر ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ معاون کاپوریٹر لئیق حاجی نے جاگرتی کراٹے کلاس کا افتتاح انجام دیا اور تقریب میں بحیثیت صدر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ملک کے درخشاں مستقبل ہوتے ہیں تاہم ان میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حصولِ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کھیل کود اور ثقافتی پروگرامز میں دلچسپتی لیں۔ انہوں نے کہا کہ سرپرست حضرات کو بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔

پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے سلیم پیلا پھیٹا، عارف حسین، ساجد انصاری، ارشد ہندوستان اور شہر کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلیم پیلا پھیٹا نے خطاب کرتے ہوئے لئیق حاجی کی ستائش کی اور مارشل آرٹس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر ماسٹر فہیم اور عبداللہ انصاری کے شاگردوں نے کراٹے اور مارشل آرٹس کے فن کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا جس میں فائٹ ٹکنک، اسکول گیم فائٹ، تائیکوانڈ، باکسنگ، کک باکسنگ، ریسلنگ،جوڈو، گروپ فائٹ، وائی پن، سیلف ڈیفنس وغیرہ جیسے فن شامل ہیں۔ اس موقع پر عارف حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض رضوان ربانی نے انجام دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.