ETV Bharat / state

Aurangabad Renamed اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف امتیاز جلیل کی غیرمعینہ بھوک ہڑتال جاری - مہاراشٹر کی سیاست

اورنگ آباد ضلع کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل اپنے حامیوں کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ بھوک ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے۔ Imtiaz Jaleel on hunger strike

اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال جاری

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 12:18 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد کا نام بدل کر چھتراپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا اتوار کو دوسرا دن ہے۔ غور طلب ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومت نے اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل کرکے چھترپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف امتیاز جلیل نے ہفتہ سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ دریں اثنا سینئر شیو سینا لیڈر چندرکانت کھیرے نے امتیاز جلیل سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ امتیاز جلیل شہر کا نام تبدیل کرنے کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔

اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سٹی صدر شیریش بورالکر نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم مغل اور نظاموں کی وارث ہے۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب اورنگ آباد کو 'چھترپتی سمبھاجی نگر' اور عثمان آباد کو 'دھاراشیو' کے نام سے جانا جائے گا۔ اے آئی ایم آئی ایم ایم پی امتیاز جلیل دونوں اضلاع کے نام بدلنے سے ناراض ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کی۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو رکھنے کا فیصلہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے کابینہ کی 20 اکتوبر 2022 کو ہوئی آخری میٹنگ میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Indefinite chain Agitation Protest اورنگ آباد نام تبدیلی کو لیکر غیر معینہ مدت کی زنجیری ہڑتال کا اعلان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.