ETV Bharat / state

شیوسینا كو حمایت دینے کے سلسلے میں حسین دلوائی نے سونیا کو لکھا خط - حسین دلوائي نے سونیا گاندھی کو خط لکھ کر اپیل کی

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور سینئر لیڈر حسین دلوائي نے ہفتہ کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ اگر شیوسینا حکومت بنانے کے لئے حمایت مانگتی تو اسے حمایت دی جائے۔

شیوسینا كو حمایت دینے کے سلسلے میں حسین دلوائی نے سونیا کو لکھا خط
author img

By

Published : Nov 16, 2019, 11:18 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کے درمیان دراصل 50۔50 کے فارمولے کے تحت وزیر اعلی کے عہدے کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے۔

اس فارمولے کو بی جے پی اور وزیر اعلی دویندر فڑنويس نے مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ اگلے 5 سال تک وہی ریاست کے وزیر اعلی رہیں گے اور دوبارہ حکومت بنائیں گے۔

مسٹر دلوائی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ شیوسینا اور بی جے پی مختلف ہیں۔ شیوسینا نے پرتبھا پاٹل اور پرنب مكھررجي کے صدر کے عہدے کے لئے حمایت دی تھی۔
بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے شیوسینا کی ہمیں حمایت کرنی چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ ریاست کا مسلم برادری بی جے پی کے بجائے شیوسینا کی حمایت کرے گی۔

مسٹر دلوائی کے بیان کے بعد شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ’’مسٹر دلوائي کا نقطہ نظر سماجی ہے۔

ہم ان کے اس موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن شیوسینا نے اتحاد کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا ہے اور ہم آخر تک اتحاد کو نبھائیں گے۔'

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ملک ارجن کھڑگے، سشیل کمار شنڈے، سنجے نروپم جیسے لیڈر اگرچہ سینا کو حمایت دینے کے خلاف ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.