رات کے اندھرے میں رونما ہوئی اس آتشزدگی سے 25 سے زائد کاروں کو جلاکر راکھ کردیا، دکانداروں کا الزام ہیکہ فائر عملے کی تاخیر کی وجہ سے ان کا کروڑوں روپئے مالیت کا سامان جل کر خاک ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے پرائیوٹ ٹینکروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور اسی طرح کرین کی مدد سے کاروں کو باہر نکالنے کی ناکام کوشش کی، چونکہ بڑی گاڑیوں میں پٹرول موجود تھا تو وہ فوری آگ کی زد میں آگئی اور موقعہ واردات پر زور دار دھماکے ہوئے۔
دکانداروں کا کہنا ہیکہ آتشزدگی میں کم ازکم تین کروڑ روپئے کا سامان خاکستر ہوگیا ہے، فائر عملے کے تعلق سے لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی گئی ۔