ETV Bharat / state

مالیگاؤں: لاک ڈاؤن ضوابط کی خلاف ورزی پرہوٹلزسیل - اردو نیوز مہاراشٹر

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاست بھر میں بریک دی چین کے تحت سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جن میں صرف c کی خرید و فروخت اور ضروری اقدامات کی اجازت ہے۔جبکہ دیگر سبھی کاروبار بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مالیگاؤں: لاک ڈاؤن ضوابط کی خلاف ورزی پرہوٹلزسیل

author img

By

Published : May 28, 2021, 3:10 AM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ایسے میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر دکانداروں اور ہوٹلوں پر انتظامیہ سخت کارروائی کرتی نظر آرہی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاست بھر میں بریک دی چین کے تحت سخت پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جن میں صرف ضروری اشیاء کی خرید و فروخت اور ضروری اقدامات کی اجازت ہے۔جبکہ دیگر سبھی کاروبار بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سخت پابندیوں کا نفاذ ہونے کے باوجود ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں دیہی علاقے میں ہوٹلوں کو جاری رکھ کر قوانین کے خلاف ورزی کرنے کے معاملات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

اس تعلق سے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما اپنے خصوصی دستے کے ساتھ مالیگاؤں کے دیہی علاقے میں واقع ہوٹلوں کا معائنہ کیا تب ہوٹل شیو پنجاب اور ہوٹل شیو سویتا گرینڈ پر 50 افراد کی شرکت کے نام پر 100 سے زائد افراد کی موجودگی میں شادی کی تقریبات منعقد ہورہی تھی۔اور حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

اس سلسلے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مالیگاؤں ممبئی آگرہ روڈ پر واقع ہوٹل شیو پنجاب اور ہوٹل شیو سویتا گرینڈ کے خلاف پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل مالکان پر پچاس ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کی ایک شکایت لانس ایسوسی ایشن نے پرانت آفیسر سے کی تھی۔ جس کے بعد محصول محکمہ کے آفیسروں نے اچانک ان مقامات کا معائنہ کیا اور عوامی ہجوم کو دیکھتے ہوئے دونوں ہوٹلوں کو سیل کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.