ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi ہندوتوا تنظیمیں پیسہ دے کر مسلم لڑکیوں کو پھنساتی ہیں،ابو عاصم اعظمی کا بیان - ابو عاصم اعظمی

سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظمی نے کہا کہ ہندو تنظیمیں تو ہندو لڑکوں کو پیسے دیکر مسلم لڑکیوں کو اپنے جھانسے میں لانے کے لیے کہتی ہیں، یہ کوئیح نئی بات نہیں ہے

ابو عاصم اعظمی
ابو عاصم اعظمی
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 10:45 PM IST

ابو عاصم اعظمی

مہاراشٹر سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ لو جہاد کیا ہے؟ کیا ہوتا ہے؟ اسکا مطلب ہندو تنظیمیں تو ہندو لڑکوں کو پیسے دیکر مسلم لڑکیوں کو اپنے جھانسے میں لانے کے لیے کہتی ہیں اسکے بارے میں کوئی بات نہیں ہوتی ہے ۔یہ نفرت کے سوداگر ہیں جو اس ملک کی تہذیب اور ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ اسکالر شپ کی جو رقم تھی اسے دوگنا کر دیا گیاہے، لیکن اہم سوال ہے اقلیتوں کے لئے جو بجٹ مختص کیا گیا ہے اس میں کچھ خاص نہیں ہے، یعنی مجموعی طورپر اقلیتوں کو کچھ نہیں ملا ہے۔ اعظمی نے بی ایم سی میں اُردو اساتذہ کی تقرری کے خالی اسامی کےمعاملہ پر کہا کہ یہ تعصب اور عدم توجہی کے سبب ایسا ہور ہا ہے۔

وقف کی ملکیت کو لیکر اعظمی نے کہا کہ وقف کی ملکیت پر غیر قوموں کا قبضہ ہے، احمد نگر سمیت مہاراشٹر کے دوسرے خطوں میں وقف کی ملکیت پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیا ہے، حکومت اس کے لئے سنجیدہ نہیں ہے، افسوس اس بات کہ کی وقف میں جو لوگ ذمہد ار بنائے جاتے ہیں وہی بدعنوانیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ مہاراشٹر کے اسمبلی میں پیش کردہ بجٹ بالخصوص اقلیتیوں کے لئے مختص کردہ بجٹ کے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بجٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس معاملہ پر کوئی جواب دیا جائیگا۔ ممبئی کے مختلف مقامات پر بلڈروں کے ذریعہ غیر قانونی طریقےسے تعمیر کئے جارہے عمارتوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ بی ایم سی لاچاری کا رونا رونے کے بجائے ٹھوس اور موثر اقدام اٹھائے تاکہ غیر قانونی طریقہ سے جاری سرگرمیوں پر روک لگے۔

مزید پڑھیں:Women's Day یوم خواتین کے موقع پر اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کی اسلامی تعلیمات پر تقریر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.