ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال

اورنگ آباد میں ہوئی موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر قہر برپا کردیا ہے۔ اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے نارے گاؤں میں سکھنا ندی میں طغیانی کی وجہ سے نارے گاؤں کی درجنوں بستیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ لوگوں نے کسی طرح خود کی اور بچے، بزرگوں کی جانیں بچائیں۔ دو گھنٹے تک جاری مسلسل بارش نے پورے نارے گاؤں میں تباہی مچا دی۔

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 10:25 PM IST

اورنگ آباد میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال
اورنگ آباد میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع نارے گاؤں میں موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ نارے گاؤں میں سکھنا ندی میں طغیانی کی وجہ سے جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن سینکڑوں مکانات زیر آب ہو گئے۔

اورنگ آباد میں ہوئی موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر قہر برپا کردیا۔ اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے نارے گاؤں میں سکھنا ندی میں طغیانی کی وجہ سے نارے گاؤں کی درجنوں بستیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ لوگوں نے کسی طرح خود کی اور بچے، بزرگوں کی جانیں بچائیں۔ دو گھنٹے تک جاری مسلسل بارش نے پورے نارے گاؤں میں تباہی مچا دی۔

واضح رہے کہ نارے گاؤں کا شمار اورنگ آباد کے مسلم اکثریتی بستیوں میں ہوتا ہے۔ اس علاقے میں تیس ہزار سے زائد آبادی ہے۔ اچانک آئی اس آفت سے گاؤں کے سینکڑوں مکانات میں پانی داخل ہوگیا اور ہزاروں خاندان متاثر ہوگئے۔ المیہ یہ ہے کہ نہ سرکاری مشنری نے کوئی راحت پہنچائی اور نہ ہی سیاسی لیڈران مدد کو پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلسطینیوں کا پانی بھی روک دیا ہے: اقوام متحدہ

نارے گاؤں کے سماجی کارکنان اور نوجوانوں کی مدد سے سینکڑوں افراد کو بچایا گیا۔ نارے گاؤں کے ساکنان میں کارپوریشن انتظامیہ اور سیاسی لیڈران کے تعلق سے شدید برہمی پائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.