ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی فلور ٹیسٹ کے بعد ایک سوال کے جواب میں مسٹر مشرف نے کہا کہ اب اقلیتوں کے لیے بھی مناسب اقدامات کیے جائیں گے، اور ان کو انصاف ملے گا۔
واضح رہے کہ اسمبلی فلور ٹیسٹ سے قبل ہی بی جے پی نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، جبکہ اس فلور ٹیسٹ میں چار اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے۔
غیر حاضر رہنے والوں میں ایک آزاد امیدوار، ایم این ایس، سی پی ایم اور اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی شامل ہیں، جبکہ دوسری جانب مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ یہ سیشن غیر آئینی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروٹیم سپیکر دلیپ والسے پاٹل کی تقرری غیر قانونی طور ہوئی ہے۔
فڑنویس نے کہا کہ وہ گورنر کو ایک مکتوب لکھیں گے، جس میں ایوان کی کارروائی معطل کرنے کی درخواست کریں گے، کیوں کہ ان کے بقول ایوان میں آئین پر عمل نہیں ہوا۔
ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں جمعرات کو شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کے اتحاد والی 'مہا وکاس اگھاڑی' نے اقتدار سنبھالا۔