ممبئی: گجرات فساد میں اجتماعی عصمت دری کا شکارمتاثرہ بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لئے آج سماجوادی پارٹی نے ممبئی کے جے جے جنکشن سے بلقیس بانو انصاف ریلی کا انعقاد کیا تھا لیکن پولس نے اس ریلی کو اجازت نہیں دی اور ریلی کے قائد سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی اور رکن اسمبلی رئیس شیخ ۔ ترجمان عبدالقادر چودھری اور معراج صدیقی سمیت ایس پی کارکنان کو پولس وین میں زبردستی بٹھا کر آزاد میدان میں ریلی کی اجازت دی-Several leaders protest at Azad Maidan in Mumbai
اس دوران پولس نے مظاہرین کو پولس وین سے آزاد میدان تک پہنچایا اور پیدل مارچ پر پابندی عائد کر دی پولس کی پابندیوں کے بعد آزاد میدان میں سرکار کےخلاف ایس پی نے سراپا احتجاج درج کرایا اور بلقیس بانو کو انصاف دو کے فلک شگاف نعروں سے آزاد میدان گونج اٹھا ۔
بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لئے سماجوادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے پہل کی اور یہاں ممبئی کے آزاد میدان میں سراپا احتجاج کرتے ہوئےمجرمین کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ابوعاصم اعظمی نے احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو پر درندوں نے ظلم و زیادتی کےان کے کنبہ کو قتل کیا اس کی عصمت دری کی اس کے باوجود آج اس کےمجرمین آزاد ہے،ان مجرمین کو تو پھانسی دی جانی چاہئے تھی لیکن عدالت نے انہیں سزائے عمر قید سنائی تھی انہیں مجرمین کو گجرات سرکار نے رہا کر دیا یہ بلقیس بانو کو اذیت پہنچانے کے مترادف ہے جتنی تکلیف بلقیس کو اس وقت ہوئی تھی اس سے کہیں زیادہ صدمہ اب ہوا ہے جب مجرمین کو آزاد کردیا گیا بلقیس بانو کے مجرمین کو پھانسی دی جائے کیونکہ یہ جرم ناقابل معافی اور سنگین نوعیت کا ہے لیکن شرم کی بات ہےکہ اس ملک میں عورتیں محفوظ نہیں اور درندے آزاد گھوم رہے ہیں اعظمی نے بلقیس بانو کے مجرمین کو فورا جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے یہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا پی ایف آئی پر چھاپہ مار کارروائی پر سوال کیا اور کہا کہ اگر پی ایف آئی دہشت گردی یا ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے تو اس پر پابندی عائد کی جائے لیکن اس تنظیم پر صرف اسلئے کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے کہ یہ تنظیم مسلمانوں کی ہےیہ سراسر غلط ہے۔
اعظمی نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ سیمی پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی لیکن دلی کی جج کو اس تنظیم پر پابندی کے بعد بھی کوئی ثبوت نہیں ملے انہوں نے اس پابندی کو اٹھانے کو حکم جاری کیا لیکن سرکار نے اس کی پابندی کی معیاد میں توسیع کر دی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو نشانہ بنا کر کارروائی کی جارہی ہےتو یہ قانون کے منافی ہے اگر کوئی ملک کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کرتا ہے اسکا ماحول خراب کرتا ہےتو اس پر کارروائی ہونی چاہئے اگر کوئی اس ملک کو ہندوراشٹر بنانےکی بات کرتا ہےتو اس پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے یشونت شندے نے یہ الزام عائد کیا ہےکہ ملک میں بم دھماکوں میں آرایس ایس ملوث ہے اس نے حلف نامہ بھی داخل کیا ہے اس پر انکوائری ہونی چاہئے ابوعاصم اعظمی نےمسلمانوں سے عزم لیا کہ وہ اس ملک میں بھائی چارگی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور اسکی ابتدا اپنے غیر مسلم پڑوسیوں سے کریں گے اگر وہ پریشان ہے اور اسے کسی چیز کی ضرورت ہے تو مسلمان اس کی امداد کریں گےانہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پڑوسی کو خون کی ضرورت ہے تو اس کو خون دیا جائے یہی حقوق العباد اور بھائی چارہ اور سنت نبوی ہے ۔
اعظمی نے کہا کہ بلقیس بانو کو جب تک انصان نہیں ملتا ہماری جدوجہد جار ی رہے گی ۔ انہوں نے ملک میں بم دھماکہ میں ملوث پائے جانے والی سناتن سنستھا پر اب تک پابندی کیوں نہیں لگائی گئی سیمی پر تو پابندی کے بعد بھی کوئی ثبو ت نہیں ملے دو رخی پالیسی یا تعصب ناقابل برداشت ہے اس سے ملک میں نفرت کا ماحول پیدا ہوتا ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں بلقیس بانو کو انصاف دو کے پلے کارڈ بھی لہرئے گئے تھے اس مظاہر ہ میں کثیر تعداد میں خواتین بھی شریک تھیں ۔
یواین آئی