ETV Bharat / state

Share Market Update ایشیائی بازاروں میں منفی رجحان کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی - شیئر بازار کی خبر

جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ سینسیکس 219.52 پوائنٹس گر کر 65,468.66 پر آگیا، تو وہیں نفٹی 64.2 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 19,478.90 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 1:04 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا کے ریپو ریٹ کی شرح برقرار رکھنے کے فیصلے اور بینکنگ سسٹم سے اضافی نقدی کو نکالنے کے اقدامات کے بعد انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 19 پیسے مضبوطی کے ساتھ 82.66 پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے ذرائع نے کہا کہ ڈالر کی کمزوری کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ تاہم، کمزور مقامی مارکیٹ اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے روپے کے فائدے کو محدود کردیا۔

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ 82.81 پر کھلا۔ دن کے دوران 82.66 سے 82.86 کی حد میں آگے بڑھنے کے بعد، یہ آخر کار 82.66 فی ڈالر پر بند ہوا، جو اس کی گزشتہ اختتامی قیمت سے 19 پیسے زیادہ ہے۔ پچھلے تجارتی سیشن میں، روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 82.85 پر بند ہوا تھا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعرات کو مسلسل تیسری مانیٹری پالیسی میٹنگ میں ریپو میں کوئی تبدیلی نہیں کی، لیکن اگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے افراط زر بڑھتی ہے تو اس نے سخت رخ اپنانے کا اشارہ دیا۔

مزید پڑھیں: No Change in Repo Rate ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں، افراط زر کی شرح 5.4 فیصد رہنے کا امکان

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈیوں میں کمزوری کے آثار کے درمیان قومی راجدھانی کے صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 250 روپے کی کمی کے ساتھ 59,800 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا۔ ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز نے یہ جانکاری دی۔ گذشتہ کاروباری سیشن میں سونا 60,050 روپے فی 10 گرام پر تھا۔ چاندی کی قیمت بھی 300 روپے کی گراوٹ کے ساتھ 73,300 روپے فی کلوگرام پر آ گئی۔ ایچ ڈی ایف سی سکیورٹیز کے سینئر تجزیہ کار (کموڈٹیز) سومل گاندھی نے کہا کہ سونے کی قیمت 59,800 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہی ہے، جو اس کے پچھلے بند کے مقابلے میں 250 روپے کم ہے۔ یہ قیمت 13 جولائی کے بعد سب سے کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.