ETV Bharat / state

اورنگ آباد: بچوں میں مفت کتابوں کی تقسیم

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں یوم اساتذہ کے موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ نامی فلاحی تنظیم نے بچوں کو کتابیں تقسیم کرکے پڑھو اور آگے بڑھو کا پیغام دیا ہے۔ تنظیم کے ذمہ داراں نے گھر گھر پہنچ کر بچوں کو کتابیں تقسیم کیں۔

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 7:45 PM IST

اورنگ آباد :یوم اساتذہ کی مناسبت سے بچوں میں مفت کتابوں کی تقسیم

سابق صدر جمہوریہ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش پر ہر سال ہمارے ملک میں ٹیچر ڈے منایا جاتا ہے ، لیکن اس سال یوم اساتذہ پر بھی کورونا وبا کا سایہ ہے ۔

اورنگ آباد کی فلاحی تنظیم ریڈ اینڈ لیڈ پچھلے پانچ برسوں سے بچوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے پیش پیش رہتی ہے ، اس تنظیم کے ذمہ داران کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتی ۔ پورا ملک یوم اساتذہ منارہا ہے لیکن اسکولوں پر تالے پڑھے ہوئے ایسے میں فلاحی تنظیم کے ذمہ داروں نے بستی بستی پہنچ کر این سی پی یو ایل کی اردو کتاب بچوں کا رسالہ مفت میں تقسیم کیا ، اسکولی طلبا اور بچوں میں یہ رسالہ کافی مقبول ہے ، تنظیم کے ذمہ داروں کا دعوی ہے کہ پورے ملک میں اورنگ آباد واحد شہر ہے جہاں بچوں کی دنیا رسالہ ہر مہینے ہزاروں کی تعداد میں فروخت ہوتا ہے ۔

ریڈ اینڈ لیڈ کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر ہم گھر گھر جاکر اس اردو رسالے کی تقسیم کر رہے ہیں۔اردو قومی کونسل کی جانب سے یوم اساتذہ کے مدنظر یہ کتابیں شائع کی تھی ، جو بچے اسکول سے دور ہیں ہم ان میں یہ کتابیں مفت تقسیم کر رہے ہیں۔پڑھو اور آگے بڑھو مہم کے تحت ہم بچوں میں بیداری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے ذمہ دار پچھلے تین روز سے بچوں کا رسالہ نئی دنیا طلبا و طالبات میں مفت تقسیم کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اب تک انھوں نے تین ہزار سے زائد کتابیں تقسیم کیں ہیں ، مفت میں بچوں کی دنیا حاصل کرنے والے طلبا وطالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ۔

وہیں کتاب حاصل کرنے والی طالبہ منتشی نے کہا کہ ریڈ اینڈ لیڈ فلاحی تنظیم نے ہمیں یہ کتابیں تقسیم کی ہیں۔ہم اس کتاب کو پڑھیں اور اس سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن پچھلے پانچ سال سے طلبا میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور ان میں پڑھنے کا جذبہ پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہیں ، طلبا وطالبات میں مفت کتابوں کی تقسیم اسی مہم کی ایک کڑی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.