اطلاعات کے مطابق متنازعہ زمین پر واقع ایک شیڈ کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی ہے جبکہ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس معاملے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں عبدالمالک یونس عیسی نے ایک شکایت درج کی جس میں انہوں نے ان کی زمین پر غیرقانونی طریقے سے داخل ہوکر پترے کے شیڈ کو جے سی بی مشین کی مدد سے توڑنے اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں خلیل دادا، احسان شیخ، دیپک پوار، ہیمت جگتاب، راجیش جوشی اور نامعلوم جے سی بی ڈرائیو کے خلاف رجسٹر نمبر 3/2022 قلم 427 149 147 143 307 اور آرم ایکٹ 325 425 اور 252 کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے۔
وہیں دوسری جانب اسی معاملے میں رویندر رمیش جوشی نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ مالدہ شیوار گٹ نمبر 157/153 میں واقع ان کی زمین پر صاف، صفائی اور پیمائش کی غرض سے گئے تھے تاہم اس دوران ہجوم جمع ہوگیا اور فائرنگ کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
رویندر جوشی کی شکایت پر پولیس نے ایک اور مقدمہ رجسٹر نمبر 4/2022 قلم 504 149 147 143 307 اور 506 آرم ایکٹ 325 257 کے تحت درج کرلیا۔ اس معاملے میں پولیس نے چار افراد کو حراست لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔