ریاستی حج کمیٹی کے رکن و اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ کے انچارج اعجاز دیشمکھ نے اس بات کی اطلاع دی۔اس قبل وہ جامع مسجد پہنچ کر عازمین حج کی روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے اس برس 1096 عازمین حج جدہ روانہ ہونے والے ہیں۔ عازمین حج کی روانگی کی تمام تر سہولیات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہے۔
عازمین حج کی روانگی جامع مسجد کاشف العلوم سے ہوگی۔
پہلی فلائٹ 21 جولائی کو اورنگ آباد سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔اس طرح سات پروازیں جدہ روانہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد سے فلائٹ کا شیڈول 22 جولائی سے طئے کیا گیا تھا۔ لیکن اب 21 جولائی سے 27 جولائی کے درمیان سات فلائٹ جدہ رونہ ہوں گی۔
اعجاز دیشمکھ نے دعوی کیا کہ عازمین حج کو کوئی پریشانی نہ ہواس بات کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے اور رضاکاروں کی پوری ٹیم تیار ہے ۔
اورنگ آباد میں چار برسو ں سے حج ہاؤس کی عمارت کا تعمیری کام جاری ہے جو ہنوز مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔ اس لیےعازمین حج کو عارضی حج کیمپ یعنی جامعہ کاشف العلوم سے روانہ کیا جاتا ہے ۔