آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ سمیت پرائیویٹ ٹینکر لگے ہوئے ہیں۔
آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس آتشزدگی کے حادثہ میں ڈائنگ کمپنی میں خام اور تیار مال کے علاوہ استعمال میں آنے والا بڑی مقدار میں کیمیکل کا ذخیرہ موجود تھا۔
فی الحال اس آتشزدگی میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔بھیونڈی پولیس کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر وجوہات کا پتہ لگانے میں لگی ہوئی ہے۔
پورا علاقہ دھواں اور غبار سے بھرنے کی وجہ سے مقامی مکینوں کو شدید پریشانی ہورہی ہے۔