ETV Bharat / state

ممبئی: ہائی پروفائل بلڈرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ درج - کنسٹرکشن کمپنی کے ایس اے

ناگپاڑہ پولیس نے جعلی دستخط اور دستاویز کی مدد سے ملکیت ہڑپنے کے معاملے میں کنسٹرکشن کمپنی اور بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بلڈرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ
بلڈرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 9:05 PM IST

ممبئی کے ناگپاڑہ پولیس تھانے میں مدنپورہ علاقے کی کنسٹرکشن کمپنی 'کے ایس اے' کے مالکان شہزاد ریشم والا، بلڈر ایوب انصاری عرف ایوب پیان، عمران عطر والا سمیت کئی لوگوں کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بلڈرز کے خلاف جعلسازی کا معاملہ

ممبئی پولیس کے مطابق ملزمین نے اپنے مفاد کے لیے متاثرہ شخص کے والدین اور بھائی کی جعلی دستخط کر کے ان کی ملکیت ہڑپنے کی کوشش کی جس کے بعد متاثرہ شخص نے اس کی شکایت کی۔

ایف آئی آر کی کاپی
ایف آئی آر کی کاپی

چونکہ معاملہ علاقے کے اثر و رسوخ رکھنے والے اور ہائی پروفائل لوگوں سے جُڑا تھا اس لیے متاثرہ شخص کو اعلیٰ افسروں کی دہلیز تک جانا پڑا۔

ایف آئی آر کی کاپی
ایف آئی آر کی کاپی

اپنی شکایت میں متاثرہ شخص نے اس بات کا ذکر کیا ہے مدنپورہ علاقے میں از سر نو تعمیر ہونے والی فلک بوس عمارت میں اُن کی دوکانیں تھیں جسے ملزمین نے جعلی دستخط اور دستاویز کے ذریعے ہڑپ لی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس وائرس کے 21 کیسز سامنے آئے

حالانکہ معاملہ درج ہونے کے باوجود اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ فی الحال ممبئی پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کی کہیں ملزمین نے اس سے پہلے جن عمارتوں کو تعمیر کیا ہے کیا ہے ان میں بھی اسی طرز کی جعلسازی تو نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.