ETV Bharat / state

ممبئی: محمد علی روڈ کے مشہور باپو کے دہی وڑے

مینارہ مسجد کی گلیوں میں واقع باپو کے دہی وڑے پوری ممبئی میں مشہور ہیں۔ باپو کہتے ہیں کہ یہاں دہی وڑے کے لیے فلم انڈسٹری کے لوگ بھی آتے ہیں۔ famous Dahi Vada Shop in Mumbai

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 4:40 PM IST

ممبئی: محمد علی روڈ کے مشہور باپو کے دہی وڑے
ممبئی: محمد علی روڈ کے مشہور باپو کے دہی وڑے

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مینارہ مسجد کی گلیوں میں واقع باپو کے دہی وڑے کا ذکر دور دور تک ہوتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ادنیٰ سے اعلیٰ ہر ایک اقبال باپو کے 'دہی وڑے' خریدنے کے لیے مقررہ وقت پر ان گلیوں میں نمودار ہوتا ہے۔ محض دو گھنٹوں کے لیے باپو کی اس دوکان کھلنے کے لیے پوری ممبئی کے لوگ منتظر رہتے ہیں کیونکہ باپو کے اس دہی وڑے کا جو مزہ ہے وہ کہیں اور نہیں ہے۔ باپو کہتے ہیں سب کچھ ہوم میڈ ہوتا ہے۔ مسالہ کون سا استعمال کرتے ہیں، یہ ایک راز ہے اور سب سے اہم یہ کہ اس کی قیمت کوئی زیادہ نہیں ہے۔' The famous Bapu's Dahi Vada on Muhammad Ali Road

یہ بھی پڑھیں: Flourished Bhindi Bazaar: پولیس کی سختیوں سے بھنڈی بازار کے کاروباری پریشان

باپو کہتے ہیں کہ 'دو گھنٹے میں ہی اتنی بھیڑ ہو جاتی ہے کہ میرے سارے دہی وڑے فروخت ہو جاتے ہیں۔ اکثر گاہک وقت اور مقدار بڑھانے کی بات کرتے ہیں لیکن یہ میرے لیے ایک مشکل کام ہے۔ اسی لیے محض 2 گھنٹے کی لگنے والی دوکان سے خریداری کے لئے فلم انڈسٹری کے لوگ بھی آتے ہیں لیکن وقت پر آنا ان کے لیے بھی لازمی ہے۔' باپو گجراتی زبان میں بھلے آدمی کو کہتے ہیں اور اسی تناظر میں اقبال بھائی کو لوگ باپو کے لقب سے نوازتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.