ETV Bharat / state

'مساجد کے بجلی بلز معاف کئے جائیں'

مہاراشٹر کے مسلم مذہبی وسماجی رہنماوں کے ایک وفد نے ریاست کے اقلیتی وزیر نواب ملک سے ملاقات کی۔

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 1:49 PM IST

'مساجد کے بجلی بلز معاف کئے جائیں'
'مساجد کے بجلی بلز معاف کئے جائیں'

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے نفاذ کے پیش نظر تمام عبادت گاہیں بند ہیں جس کی وجہ سے،ائمہ کرام، مؤذین کی تنخواہیں، مسجد کے تمام اخراجات بشمول بجلی بل کے کافی مسائل درپیش ہیں، چونکہ تمام مذہبی مقامات بالخصوص مساجد کے تمام اخراجات عوام الناس کے مختلف تعاون اور چندہ، جمعہ اور دیگر امدادی فنڈ سے پورے ہوتے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران میں مسجدیں مقفل ہونے کے باعث اس سال نہ عید الفطر کا فنڈ ممکن ہو سکا، جمعہ کامستقل تعاون مہینوں سے بالکل بند ہے، عیدالفطر کا فنڈاور چرم قربانی سے ہونے والی آمدنی بھی ممکن نہیں ہے، اس لئے بھاری بھرکم بجلی بل جمع کرنا ذمہ داران مساجد کے لئے کافی دشوارترین مسئلہ بن چکا ہے۔

اس حوالہ سے رابطہ ابنائے قدیم سنابل نئی دہلی ممبئی یونٹ کے صدر اور جامع مسجد اہل حدیث خیرانی روڈ، ساکی ناکہ کے امام وخطیب مولانا عاطف سنابلی کی قیادت میں ایک وفد کی شکل میں مولانا عمار رحمانی، مولانا خطیب احمد سراجی اور دیگر سماجی وملی افراد نے مہاراشٹرا کے اوقاف اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم دیا اور یہ اپیل کی کہ کم ازکم مارچ تا اگست 2020 تمام مذہبی مقامات بالخصوص مساجد کا بجلی بل معاف کیا جائے۔

اور کہا کہ حکومت مہاراشٹرا اس پر ضرور غور کرے، اس میمورنڈم کے ذریعہ اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ مساجد کے بجلی بل میں مستقل طور پر تخفیف اور خصوصی رعایت پر کوئی منصوبہ بنایاجائے جس سے مساجد کے اخراجات کا بوجھ کم ہوسکے۔ وزیر نے میمورنڈم کو قبول کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ سے اس مسئلہ پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مولانا عاطف سنابلی نے بتایا کہ اس موقع سے ایک خوشگوارماحول میں مہاراشٹرااسٹیٹ کے اوقاف سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وقف بورڈ کو مزید فعال اورمنظم کرنے نیز اس میں مفید اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی۔

مہاجاب پورٹل کے افتتاح اور شروعات سے متعلق نواب ملک نے بتایا کہ اس سے نوجوانوں بالخصوص اقلیتی نوجوانوں کو روزگارکے مواقع دستیاب ہوں گے اور ہمارے زیادہ سے زیادہ نوجوان اس میں سیٹ ہوسکیں گے. انہوں نے سماجی اور میدان تعلیم سے متعلق شخصیات سے اپیل کی کہ نوجوانوں میں فکرمندی اور احساس ذمہ داری کا جذبہ پیداکرتے ہوئے انہیں آگے لائیں، ان کی کاؤنسلنگ کا کام سبھی لوگ مل کر کریں۔

اس موقع پر مولانا عاطف سنابلی اور وفد کی طرف سے نواب ملک کولاک ڈاؤن کے دوران میں ان کی زبردست سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھیونڈی: ایک نجی ہسپتال کو میونسپل کارپوریشن کا نوٹس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.