ETV Bharat / state

Eid Milan in Aurangabad: 'فرقہ وارانہ کشیدگی ملک کے لیے خطرناک' - ملک انسانیت سے بے پرواہ ہے

معروف اسلامی اسکالر عبدالمجید پاریکھ نے عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہمارے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو تیزی سے فروغ دیا جارہا ہے۔ اس منافرت کے ماحول میں کسی کو انسانیت کی فکر نہیں ہے جو آئندہ دنوں کے لیے خطرناک ہے۔' Eid Milan program organized in Aurangabad

ملک میں انسانیت کی کوئی فکر نہیں ہے
ملک میں انسانیت کی کوئی فکر نہیں ہے
author img

By

Published : May 23, 2022, 8:52 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب ڈاکٹر امبیڈکر ریسرچ سینٹر میں عید ملن پروگرام کا آج انعقاد کیا گیا جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران معروف اسلامی اسکالر عبدالمجید پاریکھ نے تقریب میں شامل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہمارے ملک میں ہندو اور مسلمان کے درمیان کشیدگی کا ماحول تیزی سے بنایا جارہا ہے، لیکن انسانیت کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے جو خطرناک ہے۔ Eid Milan program held in Aurangabad

مزید پڑھیں:

ویڈیو

وہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر سمیتا اوچار نے کہا کہ ماضی میں معاشرے کی اصلاح کے لیے زندگیاں وقف کردینے والے قوم کے مصلحین کو فراموش کردینا ہمارے سماج کی بے حسی کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیوتی با پھلے کے ساتھ پوری زندگی تعلیم کے لیے وقف کرنے والی فاطمہ عثمان شیخ کے بارے میں مراٹھی زبان میں زیادہ جانکاری نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہماری مجبوری یہ ہے کہ مجھے اردو سے واقفیت نہیں ہے۔ اگر اردو سے واقفیت ہوتی تو میں اس زبان میں ریسرچ ضرور کرتی۔ اس موقع سے تقریب میں شریک تمام افراد کو شیر خورمے تقسیم کیے گئے۔

Eid Milan in Aurangabad: 'فرقہ وارانہ کشیدگی ملک کے لیے خطرناک'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.