ETV Bharat / state

ڈاکٹر ابوبکر باوزیر اور محمد حسن کے مشترکہ ریسرچ پر ملا پیٹنٹ - ہربل فارمولا تیار کیا

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں وائی بی چوہان کالج آف فارمیسی کے ایک ریسرچ فارمولے کو حکومت ہند کی جانب سے بیس سال کے لیے پیٹنٹ ملا ہے۔

dr abu bakar and dr hassan got patent for 20 years
ریسرچ پر ملا پیٹنٹ
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 4:18 PM IST

یہ پیٹنٹ کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر ابوبکر باوزیر اور ڈاکٹر محمد حسن دہگان کی مشترکہ تحقیق پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک ہربل فارمولہ تیار کیا ہے۔ جو جِلد کے امراض کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سائنس اور تحقیق کے میدان میں اورنگ آباد شہر منفرد شناخت رکھتا ہے۔ شہر کے اطراف و اکناف میں جڑی بوٹیوں کا خزانہ پوشیدہ ہے ۔

مقامی جڑی بوٹیوں کی مدد سے شہر کے ریسرچ اسکالرس ڈاکٹر ابو بکر سالم باوزیر اور ان کے گائیڈڈ محمد حسن نے سنہ 2008 سے 2014 کے درمیان ریسرچ کرکے ایک ہربل فارمولہ تیار کیا جیسے سائنسی اصطلاح میں A TOPICAL ANTIMICROBIAL HERBAL FORMULATION جیل کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ابوبکر کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق خالص مقامی جڑی بوٹیوں پر کی گئی ہے اور اس کی افادیت یہ ہیکہ اس کے استعمال سے مضر اثرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

ریسرچ پر ملا پیٹنٹ

اورنگ آباد کے وائی بی چوہان کالج آف فارمیسی میں ہی یہ ریسرچ مکمل ہوئی اور تمام طبی مرحلوں سے گزرنے کے بعد حکومت کی جانب سے اس جیل فارمولے کو حکومت ہند سے پیٹنٹ ملا ہے۔

ڈاکٹر باوزیر کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں اس جیل کو بازاروں میں پیش کیا جائےگا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکے۔

اورنگ آباد کی سرزمیں کو صوفیاء اکرام کی اور بزرگان دین کی سرزمین کہا جاتا ہے اس کے مضافات میں ایسے پیڑ پودے اور جڑی بوٹیاں یا وہ فارغ ارم مقدار میں دستیاب ہے جو انسانی زندگی کے لیے کارآمد اور فائدہ مند ہوسکتی ہے اور اس سے اس سے نہ صرف ثابت کیا ہے بلکہ ایک ایسی راہ ہموار کر دی ہے جو ریسرچ اسکالرز کے لئے مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.