ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں ضلعی سطح پر تعمیراتی صنعتوں کی نمائش - نمائش کا مقصد مالیگاؤں کی تعمیراتی صنعتوں کو فروغ دینا

دورِ حاضر میں فن تعمیرات میں بہت ترقی ہوئی ہے۔ جدید مشینوں، نئی ٹیکنالوجی، مضبوط لوازمات، معیاری مٹیریل اور عمدہ کاریگری نے تعمیراتی صنعتوں کو مزید بلندی عطا کی ہے۔

مالیگاؤں میں ضلعی سطح پر تعمیراتی صنعتوں کی نمائش

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 4:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر مالیگاؤں میں 19 مارچ سے 22 مارچ 2020 تک ضلعی سطح پر تعمیراتی صنعتوں کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس نمائش میں فن تعمیرات، حکومتی اسکیمات اور کنسٹرکشن سے جڑی ہر صنعت پر منحصر 93 اسٹال لگائے جائیں گے۔ اس نمائش میں ناسک ضلع کی بڑی کمپنیاں اور مقامی کمپنیوں کی جانب سے عوام کو معلومات فراہم کی جائے گی۔

آج دوپہر دو بجے ہوٹل مراٹھا دربار میں کریڈا مالیگاؤں کی جانب سے پریس کانفرس منعقد کی گئی جس کی صدارت وجئے پوپالے نے کی۔ اس پروگرام میں دیپک مودی، نریندر بھنڈاری، وجئے شیلار کے علاوہ معروف صنعتکاروں نے شرکت کی۔

مالیگاؤں میں ضلعی سطح پر تعمیراتی صنعتوں کی نمائش

نریندر بھنڈاری نے کہا کہ 'شہر مالیگاؤں کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے لیکن یہاں بڑے شہروں کی طرح ترقی نہیں ہو پائی ہے۔ شہر میں مزید کالجوں اور صنعتوں کی ضرورت ہے نیز رہائشی علاقوں میں معیاری تعمیرات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمیں ہی کوشش کرنا پڑے گی۔

وجئے پوپالے (صدر، کریڈا مالیگاؤں) نے ای ٹی وی بھارت پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا مقصد مالیگاؤں کی تعمیراتی صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔ نیز مقامی صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس نمائش کا افتتاح پالک منتری دادا بھسے کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.