ETV Bharat / state

اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے پروگرام - مہاراشٹر اردو ساہیتہ اکادمی

اردو ساہیتہ اکادمی کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ تقسیم ایوارڈ کا پروگرام اورنگ آباد میں ہورہا ہے۔

اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے پروگرام، متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 12:34 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:22 PM IST

مہاراشٹر ریاستی اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے پہلی مرتبہ اورنگ آباد میں تقسیم انعامات کا پروگرام ہورہا ہے۔
اس پروگرام میں ریاستی وزراء سمیت نامور افراد کی شرکت متوقع ہے، اس پروگرام میں 120 سے زائد محبان اردو کو انعامات سے نوازا جائیگا۔ جن میں صحافی ، ادیب ، شاعر اور اساتذہ شامل ہیں اس بات کی جانکاری ایک پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر اتل ساوے نے دی ۔
جبکہ پروگرام کے انتظامات اور مقام کو لیکر اردو والوں میں ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اورنگ آباد کے ادبی اور صحافتی حلقوں میں اردو اکیڈمی کے اقدام کا خیر مقدم کیا جارہا ہے، تاریخ میں پہلی بار اردو کے گہوارہ میں اردو کا پروگرام ہورہا ہے۔ لیکن جس انداز میں تیاریاں کی گئی اور تقریب کے مقام کا تعین کیاگیا، اسے لیکر ادبی اور صحافتی حلقوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے پروگرام، متعلقہ ویڈیو

ریاستی سطح کا پروگرام جس میں وزراء اور نامور ہستیوں کی شرکت متوقع ہیں اور محبان اردو کو ان کی خدمات کی تہنیت پیش کرنا اپنے آپ میں بڑی بات ہے، لیکن اتنے شایان شان پروگرام کے لیے شادی خانے کا انتخاب اردو والوں کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ اسے اردو کی حوصلہ افزائی تصور کیا جائے یا تذلیل اردو والے یہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔

Intro:اردو ساہیتہ اکادمی کے قیام کے بعد  پہلی مرتبہ تقسیم ایوارڈ کا پروگرام  اورنگ آباد میں ہورہا ہے ، اس پروگرام  میں ریاستی وزرا سمیت نامور افراد کی شرکت متوقع ہے، اس پروگرام میں  ایک سو بیس سے زائد محبان اردو کو انعامات سے نوازا جائیگا اس بات کی  جانکاری اقلیتی امور کے مملکتی وزیر اتل ساوے نے دی ، جبکہ پروگرام کے انتظامات اور مقام کو لیکر اردو والوں میں ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے  پیش ہے یہ رپورٹBody:وی او اول 
  مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکادمی کی جانب سے پہلی مرتبہ اورنگ آباد میں تقسیم انعامات کا پروگرام ہورہا ہے ، یہ سب ممکن ہوپایا ہے اقلیتی امور کے مملکتی وزیر اتل ساوے کی کوششوں سے اس پروگرام میں ایک سو بیس سے زائد محبان اردو کو انعامات سے نوازا جائیگا جن میں صحافی ، ادیب ، شاعر اور اساتذہ شامل ہیں اس بات کی جانکاری ایک پریس کانفرنس  میں ریاستی وزیر اتل ساوے نے دی ۔
 بائٹ ۔۔۔۔۔۔
اتل ساوے ۔۔۔۔
مملکتی وزیر اقلتی امور، مہاراشٹر 

 وی او  دوم 
 اورنگ آباد کے ادبی اور صحافتی حلقوں میں اردو اکیڈمی کے اقدام کا خیر مقدم  کیا جارہا ہے ، تاریخ  میں  پہلی بار اردو کے گہوارہ میں اردو کا پروگرام ہورہا ہے لیکن جس انداز میں تیاریاں کی گئی اور تقریب کے مقام کا تعین کیاگیا اسے لیکر ادبی اور صحافتی حلقوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رفیع الدین رفیق۔۔۔۔۔
سینئر صحافی اورنگ آباد 

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا عبدالقیوم ندوی۔۔۔۔۔۔
سماجی جہدکار، اورنگ آباد
Conclusion:ایک ریاستی سطح کا پروگرام جس میں وزرا اور نامور ہستیوں کی شرکت متوقع ہیں اور محبان اردو کو ان کی خدمات کی تہنیت پیش کرنا اپنے آپ میں بڑی بات ہے لیکن اتنے شایان شان پروگرام کے لیے شادی خانے کا انتخاب اردو والوں کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے  اسے اردو کی حوصلہ افزائی تصور کیا جائے یا تذلیل اردو والے یہ سمجھنے سے قاصر ہیں ۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.