فڑنویس نے کہا کہ ان کے ساتھ ہاتھ ملانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما فڑنویس نے کہا کہ ان کی پارٹی اور ایم این ایس میں کوئی نظریاتی میل نہیں ہے۔
انہوں نے ایک تقریب میں کہا 'میں نے ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے سے ملاقات نہیں کی اور ان کے ساتھ ہاتھ ملانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا 'بی جے پی مختلف (علاقائی) تنظیموں کے ساتھ بطور قومی پارٹی کام کرنے کے حق میں ہے۔ آئندہ ہم اس پر غور کریں گے'۔
میڈیا میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ فڑنویس نے حال ہی میں راج ٹھاکرے سے ملاقات کی ہے اور دونوں نے ریاست میں شیوسینا-این سی پی-کانگریس حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ممکنہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
حالانکہ راج ٹھاکرے نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کے خلاف زبردست مہم چلائی۔