ETV Bharat / state

Human Rights Day حقوق انسانی، قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں - یونیورسل ڈیکلئیریشن آف ہیومن رائٹس کے 75 برس مکمل

ہر برس پوری دنیا میں دس دسمبر کو عالمی یوم حقوق انسانی منایا جاتا ہے. اس مرتبہ عالمی یوم حقوق انسانی کے موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے نعرہ دیا گیا ہے۔ "انسانی عظمت, آزادی اور انصاف" Event held in Maharashtra

ماہرین کا اظہار خیال
ماہرین کا اظہار خیال
author img

By

Published : Dec 10, 2022, 8:16 PM IST

اقوام متحدہ کے یونیورسل ڈیکلئیریشن آف ہیومن رائٹس کے 75 برس مکمل ہونے پر رواں برس خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے دنیا بھر میں انسانی عظمت، آزادی اور انصاف کے عنوان سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔75 برسوں سے یوم حقوق انسانی کے اہتمام کے باوجود حقیقی صورت حال یہ ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی آج پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا کی بیشتر مملکتیں نہ صرف عوام کےن حقوق کو پامال کر رہی ہیں ۔آج بھی دنیا بھر میں کروڑوں افراد بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ اس سلسلہ کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ ھیکہ عالمی سطح پر حقوق انسانی کے خود ساختہ علمبردار ممالک کے رہنما سب سے زیادہ حقوق کی پامالی کرتے نظر آتے ہیں۔Event held in Maharashtra

ہمارے ملک بھارت کا آئین بھی انسانی حقوق اور انصاف و آزادی کے ساتھ شہریوں کو عزت کے ساتھ جینے کا حق فراہم کرتا ہے۔ لیکن ملک عزیز میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے واقعات روز بروز بد ترین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔مذہبی مقامات پر حملے،ماب لنچنگ، فرقہ وارانہ منافرت، قانون شکنی، خواتین کے ساتھ ظلم و ناانصافی جنسی استحصال کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر حالیہ برسوں میں انسانی حقوق و انصاف کے محافظ خود مختار اداروں کو حکومتوں کی منشا کے مطابق استعمال کرنے کی کوششیں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ سال خواتین کےخلاف جرائم کی شکایت میں ٪30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یہی حال سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے حقوق کا بھی ہے ۔ محنت کش طبقات کو بھی ان کے جائز حقوق نہیں مل رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو ہیومین رائٹس کونسل کے رکن ہونے کے ناطے انسانی حقوق کے عالمی قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام لوگوں کو بشمول اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے اور صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کی پاسداری کے لیے بھارت کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ مہذب معاشرہ ایک دوسرے کے حقوق کے احترام کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔ نیز حقوق انسانی کے احترام اور قانون کی بالادستی اور جمہوری قدروں کی پاسداری کے بغیر ملک کی ترقی و تعمیر کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا ۔ ضرورت اس بات کی ھیکہ یوم حقوق انسانی کو نشستا" گفتا" برخاستا" سے آگے بڑھ کر صحیح اسپرٹ کے ساتھ منایا جاے۔ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر بین الاقوامی یوم حقوق انسانی کو اسی غرض سے مناتی ہے۔ جماعت اسلامی ہند یہ چاہتی ہے کہ تمام باشندگان ملک مل کر ایک ایسی فضا کو فروغ دیں جو اخلاقی قدروں پر مبنی ہو۔ جہاں عدل و انصاف عام ہو ناروا معاشرتی و معاشی امتیازات مٹ جائیں ۔

مزید پڑھیں:Indian Muslim for Civil Rights انڈین مسلم فار سول رائٹ تنظیم کے بینر تلے 'انسانی حقوق اور ہمارا آئین' کے عنوان سے پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.