ETV Bharat / state

ممبئی میں عبادت گاہوں کو کھولنے کی مانگ - Jamiat Ulema

بشیر موسیٰ پٹیل نے کہا ہے کہ 'حکومت کو جلد سے جلد ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر کی مساجد کو کھولنے کی اجازت دینی چاہئے'۔

demand for opening of mosques in mumbai
ممبئی میں عبادت گاہوں کو کھولنے کی مانگ
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 5:24 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب عبادت گاہوں پر قفل لگنے کے بعد سابق رکن اسمبلی بشیر موسیٰ پٹیل اور جمعیت علما کے وفد نے حکومتی عہدے داران سے ملاقات کر کے مساجد کو جلد سے جلد عبادت کے لئے کھولنے کی مانگ کی ہے۔

ویڈیو

سابق رکن اسمبلی بشیر موسیٰ پٹیل نے کہا کہ 'حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ-19) پر قابو پانے کے لئے جو نمایاں کردار ادا کیا ہے اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن عوام کے مذہبی جذبات کو حکومت کو سمجھنا چاہیے'۔

بشیر موسیٰ پٹیل کہا ہے کہ 'حکومت کو جلد سے جلد ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر کی مساجد کو کھولنے کی اجازت دینی چاہئے۔ تاکہ لوگ اپنی مذہبی فریضے کو آسانی سے اور یکسوئی کے ساتھ ادا کر سکے'۔

جمعیت علما سے وابستہ مفتی سعید الرحمن نے کہا کہ 'پورے ملک میں مساجد کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے صرف مہاراشٹر میں ہی اس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست بھر میں مساجد کو کھولنے کی اجازت دیں'۔

کورونا وائرس (کووڈ-19)کے پیش نظر ریاست مہارشٹر میں عبادت گاہیں پوری طرح سے بند ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاستی وزیر کی مرکزی وزیر داخلہ پر نکتہ چینی

واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی نے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی لیکن کورونا کی وارداتوں میں اضافے کے ضمن میں ریاستی حکومت نے عبادت گاہوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.