ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مسلم مخالف فرقہ پرست تنظیموں کے ذریعے اشتعال انگیزی کئے جانے کا خدشہ؟

پولیس انتظامیہ شہر کے اہم راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کریں، مالیگاؤں شہر، ناندیڑ اور امراؤتی میں بھی ایسی واردات انجام دی گئی اور ان مسلم شہروں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں ایک سازش نظر آتی ہے۔

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 12:33 PM IST

مہاراشٹر: مسلم مخالف فرقہ پرست تنظیموں کے ذریعے اشتعال انگیزی کئے جانے کا خدشہ؟
مہاراشٹر: مسلم مخالف فرقہ پرست تنظیموں کے ذریعے اشتعال انگیزی کئے جانے کا خدشہ؟

تریپورہ میں اقلیتوں پر حملے کے خلاف رضا اکیڈمی اور دیگر ملی تنظیموں نے گزشتہ روز (12 نومبر) کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا تھا۔ وہیں مختلف شہروں میں بند کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے۔ جس کے بعد این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے تریپورہ اور مہاراشٹر کے اضلاع میں ہوئے تشدد کے واقعات پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔'

اس تناظر میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ کی جانب سے گزشتہ شب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ 'گزشتہ روز بروز جمعہ 12 نومبر کو رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ترپیورہ کے فرقہ پرستوں کے خلاف پُرامن طریقے سے ریاست مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں بند کا اعلان کیا گیا۔

یہ بند آل انڈیا سنی جمیعت العلماء اور رضا اکیڈمی کی آواز پر تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے بینر تلے کیا گیا۔ اس بند پر جس طرح شہریان نے عظیم اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ اس طرح کا عوامی اتحاد اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 'مالیگاؤں میں بند پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہونے کے بعد عوام اور ذمہ داران گھر لوٹ چکے تھے اس کے باوجود آگرہ روڈ پر سہارا اسپتال پر حملہ کیوں کیا گیا؟'

شیخ آصف نے کہا کہ پولیس انتظامیہ شہر کے اہم راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کریں، مالیگاؤں شہر، ناندیڑ اور امراؤتی میں بھی ایسی واردات انجام دی گئی اور ان مسلم شہروں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں ایک سازش نظر آتی ہے۔ کیونکہ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر کے میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹیز، گرام پنچایت اور ضلع پریشد کے انتخابات ہونے والے ہیں۔'

آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حادثہ (واقعہ) کی مکمل انکوائری مہاراشٹر وزارت داخلہ کو کرنا چاہیئے۔ اس سے قبل بھی پرگیہ سنگھ اور کرنل پروہت جیسے فرقہ پرستوں نے مالیگاؤں شہر میں بم بلاسٹ کرواکر شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو بدنام کیا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر بند کے دوران تشدد، آئی جی کا دورہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'وہ مالیگاؤں پولیس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جس کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہو مگر کسی مخبر کی نشاندہی پر پولیس بے گناہوں پر کارروائی نہ کریں۔'

اس کے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ 'وہ پولیس محکمہ اور ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے مل کر مالیگاؤں، ناندیڑ اور امراؤتی میں ہوئے واقعات کی جانچ کی اپیل کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.