ممبئی: بھارت میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں مزید کمی درج کی گئی، اس دوران کورونا کیسز میں مزید کمی کے بعد سنیچر کو ان کی تعداد 43،870 رہ گئی۔
ریاست میں کورونا متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20،06،354 ہوگئی ہے، جبکہ انفیکشن کے 2،697 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران 3,694 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 19،10،521 ہوگئی ہے اور 56 مزید مریضوں کی موت کے بعد ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 50،740 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کی صحتیاب ہونے کی شرح 95.22 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 2.53 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ کورونا انفیکشن کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔