مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 ہزار 922 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 661 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مراٹھواڑہ کا ضلع اورنگ آباد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے جہاں 359 نئے کیس درج ہوئے ہیں اور ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 7 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔
اس کے بعد ناندیڑ ضلع میں 56 معاملے اور چار اموات، جالنہ میں 32 معاملے اور دو اموات، بیڑ میں 27 معاملے اور چار اموات، عثمان آباد میں 10 معاملے اور دو اموات، لاتور میں 60 معاملے اور دو اموات، ضلع ہنگولی میں 12 معاملے اور دو اموات اور ضلع پربھنی میں 14 معاملات اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔